کُرنتھِیوں ۱ 11 : 1 (URV)
تُم میری مانِند بنو جَیسا مَیں مسِیح کی مانِند بنتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 2 (URV)
مَیں تُمہاری تعرِیف کرتا ہُوں کہ تُم ہر بات میں مُجھے یاد رکھتے ہو اور جِس طرح مَیں نے تُمہیں رِوایتیں پہُنچا دیں تُم اُسی طرح اُن کو برقرار رکھتے ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 3 (URV)
پَس مَیں تُمہیں آگاہ کرنا چاہتا ہُوں کہ ہر مرد کا سر مسِیح اور عَورت کا سر مرد اور مسِیح کا سر خُدا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 4 (URV)
جو مرد سر ڈھنکے ہُوئے دُعا یا نبُوّت کرتا ہے وہ اپنے سر کو بے حُرمت کرتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 5 (URV)
اور جو عَورت بے سر ڈھنکے ہُوئے دُعا یا نبُوّت کرتی ہے وہ اپنے سر کو بے حُرمت کرتی ہے کِیُونکہ وہ سرمُنڈی کے برابر ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 6 (URV)
اگر عَورت اوڑھنی نہ اوڑھے تو بال بھی کٹائے۔ اگر عَورت کا بال کٹانا یا سرمُنڈانا شرم کی بات ہے تو اوڑھنی اوڑھے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 7 (URV)
البتّہ مرد کو اپنا سر ڈھانکنا نہ چاہئے کِیُونکہ وہ خُدا کی صُورت اور اُس کا جلال ہے مگر عَورت مرد کا جلال ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 8 (URV)
اِس لِئے کہ مرد عَورت سے نہِیں بلکہ عَورت مرد سے ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 9 (URV)
اور مرد عَورت کے لِئے نہِیں بلکہ عَورت مرد کے لِئے پَیدا ہُوئی۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 10 (URV)
پَس فرِشتوں کے سبب سے عَورت کو چاہئے کہ اپنے سر پر محکُوم ہونے کی علامت رکھّے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 11 (URV)
تَو بھی خُداوند میں نہ عَورت مرد کے بغَیر ہے نہ مرد عَورت کے بغَیر۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 12 (URV)
کِیُونکہ جَیسے عَورت مرد سے ہے وَیسے ہی مرد بھی عَورت کے وسِیلہ سے ہے مگر سب چِیزیں خُدا کی طرف سے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 13 (URV)
تُم آپ ہی اِنصاف کرو۔ کیا عَورت کا بے سر ڈھنکے خُدا سے دُعا کرنا مُناسِب ہے؟
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 14 (URV)
کیا تُم کو طبعی طَور پر بھی معلُوم نہِیں کہ اگر مرد لمبے بال رکھّے تو اُس کی بے حُرمتی ہے؟
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 15 (URV)
اور اگر عَورت کے لمبے بال ہوں تو اُس کی زینت ہے کِیُونکہ بال اُسے پردہ کے لِئے دِئے گئے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 16 (URV)
لیکِن اگر کوئی حُجّتی نِکلے تو یہ جان لے کہ ہمارا اَیسا دستُور ہے نہ خُداوند کی کلِیسیاؤں کا۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 17 (URV)
لیکِن یہ حُکم جو دیتا ہُوں اِس میں تُمہاری تعرِیف نہِیں کرتا۔ اِس لِئے کہ تُمہارے جمع ہونے سے فائِدہ نہِیں بلکہ نُقصان ہوتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 18 (URV)
کِیُونکہ اوّل تو مَیں یہ سُنتا ہُوں کہ جِس وقت تُمہاری کلِیسیا جمع ہوتی ہے تو تُم میں تفرقے ہوتے ہیں اور مَیں اِس کا کِسی قدر یقِین بھی کرتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 19 (URV)
کِیُونکہ تُم میں بِدعتوں کا بھی ہونا ضرُور ہے تاکہ ظاہِر ہو جائے کہ تُم میں مقبُول کَون سے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 20 (URV)
پَس جب تُم باہم جمع ہوتے ہو تو تُمہارا وہ کھانا عشایِ ربّانی نہِیں ہو سکتا۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 21 (URV)
کِیُونکہ کھانے کے وقت ہر شَخص دُوسرے سے پہلے اپنا عشا کھا لیتا ہے اور کوئی تو بھُوکا رہتا ہے اور کِسی کو نشہ ہو جاتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 22 (URV)
کِیوں؟ کھانے پِینے کے لِئے تُمہارے گھر نہِیں؟ یا خُدا کی کلِیسیا کو ناچِیز جانتے اور جِن کے پاس نہِیں اُن کو شرمِندہ کرتے ہو؟ مَیں تُم سے کیا کہوں؟ مَیں تعرِیف نہِیں کرتا۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 23 (URV)
کِیُونکہ یہ بات مُجھے خُداوند سے پہُنچی اور مَیں نے تُم کو بھی پہُنچا دی کہ خُداوند یِسُوع نے جِس رات وہ پکڑوایا گیا روٹی لی۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 24 (URV)
اور شُکر کر کے توڑی اور کہا یہ میرا بَدَن ہے جو تُمہارے لِئے ہے۔ میری یادگاری کے واسطے یہی کِیا کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 25 (URV)
اِسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لِیا اور کہا یہ پیالہ میرے خُون میں نیا عہد ہے۔ جب کبھی پِیو میری یادگاری کے لِئے یہی کِیا کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 26 (URV)
کِیُونکہ جب کبھی تُم یہ روٹی کھاتے اور اِس پیالے میں سے پِیتے ہو تو خُداوند کی مَوت کا اِظہار کرتے ہو۔ جب تک وہ نہ آئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 27 (URV)
اِس واسطے جو کوئی نامُناسِب طَور پر خُداوند کی روٹی کھائے یا اُس کے پیالے میں سے پِئے وہ خُداوند کے بَدَن اور خُون کے بارے میں قُصُوروار ہوگا۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 28 (URV)
پَس آدمِی اپنے آپ کو آزما لے اور اِسی طرح اُس روٹی سے کھائے اور پیالے میں سے پِئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 29 (URV)
کِیُونکہ جو کھاتے پِیتے وقت خُداوند کے بَدَن کو نہ پہچانے وہ اِس کھانے پِینے سے سزا پائے گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 30 (URV)
اِسی سبب سے تُم میں بہُتیرے کمزور اور بِیمار ہیں اور بہُت سے سو بھی گئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 31 (URV)
اگر ہم اپنے آپ کو جانچتے تو سزا نہ پاتے۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 32 (URV)
لیکِن خُداوند ہم کو سز دے کر تربِیت کرتا ہے تاکہ ہم دُنیا کے ساتھ مُجرِم نہ ٹھہریں۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 33 (URV)
پَس اَے میرے بھائِیو! جب تُم کھانے کے لِئے جمع ہو تو ایک دُوسرے کی راہ دیکھو۔
کُرنتھِیوں ۱ 11 : 34 (URV)
اگر کوئی بھُوکا ہو تو اپنے گھر میں کھا لے تاکہ تُمہارا جمع ہونا سزا کا باعِث نہ ہو اور باقی باتوں کو مَیں آ کر دُرست کر دُوں گا۔
❮
❯